خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے،نعیم الحق

خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے،نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مانچسٹر (آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے‘ عمران خان پر نشترزنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا‘خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے‘ خورشید شاہ کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے‘مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے۔ اپنے جاری بیان میں تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ عدالت جانے سے نوازشریف پر خطرے کے بادل چھاگئے۔ خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف حکومت سے فوائد سمیٹے۔ خورشید شاہ کو کرپشن سے کوئی مسئلہ ہے نہ انہیں اس پر اعتراض ہے۔نعیم الحق نے کہاکہ خورشید شاہ کی پریشانی کے اسباب بالکل واضح ہیں،خورشید شاہ 7 ماہ تک نواز شریف کو تحفظ فراہم کرتے رہے‘ عمران خان پر نشترزنی سے سوائے مایوسی کے کچھ حاصل نہ ہو گا۔ترجمان کا کہنا تھا مک مکا اور لین دین کی سیاست کا وقت گزر چکا ہے، پیپلزپارٹی اپنی قبرپر تختی نصب کرنے پر بضد ہے تو کسی کو کیا اعتراض ہوسکتا ہے۔