محفل موسیقی میں فائرنگ سے نوجوان قتل مقدمہ درج

محفل موسیقی میں فائرنگ سے نوجوان قتل مقدمہ درج

  



چارسدہ (بیورو رپورٹ) محفل موسیقی میں فائرنگ سے نوجوان قتل ، مستورات کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے مخالف کو قتل کر دیا جبکہ سرو کلے میں بھتہ سے انکار پر بھتہ خوروں نے گھر پر گرینڈ پھینک دیا ۔چارسدہ میں مختلف واقعات میں دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ تھانہ عمر زئی کے حدود شیر پاؤ میں گزشتہ شب محفل موسیقی کے عروج پر اندھا دھند فائرنگ کے دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی شریک محفل نوجوان اکرام ولد محمد نذر کے سر میں پوست ہو گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔ مرحوم شاخ نمبر 6سے انعام گل ولد گل باچا کی شادی کے تقریبات میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ایک اور واقعہ میں تھانہ سٹی کے حدود اتمانزئی میں مبینہ طور پر مستورات کے تنازعہ پر بھائیوں نے مل کر اپنے مخالف کو قتل کر دیا ۔ مقتول بخت محمد ولد اسلام الدین کے قتل کی دعویداری ظہور اور اظہار پسران فضل خالق پر کی گئی ہے جبکہ بھتہ نہ دینے پر تھانہ سرو شبقدر میں بھتہ خوروں نے سید رحمان ولد مہربان شاہ کی حجرے کی دیوار کو دستی بم سے اڑا دیا ۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واضح ہو کہ دہ ماہ قبل بھتہ خور گینگ نے مذکورہ شہری سے پانچ لاکھ روپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی تھی ۔ پولیس نے رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر