سپورٹس سامان کی خریداری میں قواعد وضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی گئی

سپورٹس سامان کی خریداری میں قواعد وضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی گئی

  



چکدرہ(نمایندہ پاکستان)ضلعی صدرجماعت اسلامی یوتھ دیر لوئر شاد محمد ایڈووکیٹ نے تشویش ظاہر کی ہے کہ سپورٹس کی مد میں ضلعی حکومت دیر لوئر کوپچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم ملی ہے لیکن بدقسمتی سے عرصہ دوسال سے دیر لوئر میں ضلعی سپورٹس آفیسر نہیں ہے جبکہ سپورٹس سامان کی خریداری میں قواعد وضوابط کی کھلی خلاف ورزی کی گئی ہے اورانتہائی ناقص سامان خریداگیاہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہے کہ معاملے کی جانچ پڑتال اور سامان کے معیارومقدارچیک کرنے کی غرض سے ضلعی انتظامیہ نے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی مگرکئی ماہ گزرنے کے باوجود مذکورہ کمیٹی کی سفارشات سامنے نہ آسکیں ۔انہوں پرزورمطالبہ کیاہے کہ مذکورہ کمیٹی جلد سے جلد معاملے بارے سفارشات مکمل کرکے پیش کرے اوراگرکمیٹی کی سمجھتی ہے کہ واقعی بے ضابطگی ہوئی ہے توذمہ داروں کاتعین کیاجائے ۔بصورت دیگر وہ شدید احتجاج پر مجبورہوں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر