مہمند ایجنسی، مسلم لیگ ق لیبر ونگ فاٹا کے صدر کا دورہ سعودی عرب مکمل

مہمند ایجنسی، مسلم لیگ ق لیبر ونگ فاٹا کے صدر کا دورہ سعودی عرب مکمل

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ( مہمند ایجنسی، مسلم لیگ ق لیبر ونگ فاٹا کے صدر کا دورہ سعودی عرب مکمل۔ سعودی عرب میں پارٹی کی تنظیم سازی۔ حیات خان، غفار خان، محمد زیب اور محمد ریاض مختلف شہروں سے صدور منتخب۔ مسلم لیگ ق فاٹا لیبر ونگ کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پارٹی قائدین چوہدری شجاعت حسین اور لیبر ونگ پاکستان کے رہنماء محمد امتیاز راجہ کی مشاورت سے فاٹا لیبر ونگ صدر وزیر محمد صافی نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور وہاں پر پارٹی کے نظریاتی کارکنان کے ساتھ اجلاس منعقد کئے۔ اس غرض سے سعودی عرب کے ریاض سمیت دیگر شہروں سے حیات خان، غفار خان، محمد زیب صدور اور دیگر عہدیدار چن لئے گئے۔ جو پارٹی کے جھنڈے تلے کارکنوں کو جمع کر کے اپنا منشور دیگر پاکستانی محنت کشوں تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کے مسائل سے بھی آگاہی حاصل کی اور پارٹی قیادت کے علم میں لانے کا وعدہ کیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر