افغان مہاجرین نے مہمند ایجنسی سے شناختی کارڈ حاصل کئے
شبقد ر) نمائندہ پاکستان ( بعض افغان محاجرین نے مہمند ایجنسی آکر یہاں کے نادرا شناختی کارڈ حاصل کئے ہیں، جو کہ ہمارے لئے بدنامی کا پیش خیمہ ثابت ہورہے ہیں،افغان محاجر حامد حاجی عرف توریالے ولد رحمان شاہ ، ان کے بھائیوں اور خواتین نے غیر قانونی طریقے سے قوم بیزئی کوڈا خیل کے شہریت جعلی طریقے اور افسران کی ملی بھگت سے حاصل کئے ہیں، افغان محاجر حامد حاجی عرف توریالے نے ہمارے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، ان پر ارٹیکل 62 لاگو ہونا چاہئے، ان خیالات کا اظہار ملک عبداللہ خان حاجی اور ملک نیک محمد نے اپنے ایک پریس کانفرنس کیدوران کہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ بعض افغان محاجرین نے مہمند ایجنسی سے غیر قونی طریقے سے نادرا شناختی کارڈ حاصل کئے ہیں، یہ سب کچھ افسران اور دیگر آداروں کو معلوم بھی ہیں، مگر کوئی ان کے خلاف ایکشن نہیں لے رہا ، جس کی بنیادی وجہ ان افسران کا اس افغان محاجر کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں، مذکورہ افغان محاجر نے اپنے بھائیوں اور اپنے خاندان کے دیگر افراد کے نادرا کارڈ حاصل کئے ہوئے، جس میں بعض ملکان بھی ان کے ساتھ شامل ہیں، اور بعض سیاسی اور عوامی نمائندے بھی، یہ لوگ افغان صوبہ ننگر ہار کے علاقہ ہزارنو کے ہیں، اور آج یہ افغان محاجرین پاکستانی نادرا کارڈ ز پر امریکہ ، برطانیہ اور عرب ممالک میں بزنس کررہے ہیں، اور دھڑا دھڑ ہمارے ملک سے سرمایہ منتقل کررہے ہیں، جس کے خلاف پورے طور پر ایکشن لینا چاہئے ، انہوں نے وزیر داخلہ ، سمیت دیگر انٹلی جنس آداروں سے پرزور مطالبہ کیا ہیں، کہ بلا تاخیر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کرکے ملوث لوگوں اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے