محمد علی جناح یونیورسٹی کا چھٹا کانوکیشن کل ہوگا

Nov 21, 2016


کراچی (اسٹاف رپورٹر) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کی چھٹی تقریب تقسیم اسناد 22 نومبر کو شام سوا چھ بجے پی اے ایف کنوینشن سینٹر شارع فیصل کراچی میں منعقد ہوگی ۔تقریب میں گزشتہ ایک سال کے دوران بزنس ایڈمنسٹریشن اور کمپیو ٹر سائینس کے مضامین میں کامیاب ہونے والے تقریباً گیارہ سو طلبہ اپنی بیچلرز اور ماسٹرز ڈگریاں وصول کریں گے۔علاوہ ازیں وہ طلبہ جنہوں نے بی بی اے، بی سی ایس،ایم بی اے،ایم سی ایس اور ایم ایس کے امتحانات میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہیں انھیں قائید آعظم گولڈ میڈلز دئیے جائیں گے۔کانوکیشن میں ممتاز اسکالرز، ماہرین تعلیم،صنعتکار، بزنس میں، صحافیوں،معززشہری اور طلبہ کے والدین ایک بڑی تعداد میں شرکت کرینگے۔

مزیدخبریں