نالے میں گرنے والے بچے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا

نالے میں گرنے والے بچے کا تاحال سراغ نہیں لگایا جا سکا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے گلبرگ میں گجر نالے میں گرنے والے سات سالہ بچے کا سراغ نہیں مل سکا ، تیسرے دن ابتک تلاشی کا کام شروع نہیں ہوسکا ۔ کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک گیارہ گلبرگ میں گجر نالے میں گرنے والے سات سالہ بچے کی دو دن تک تلاشی کے باوجود سراغ نہیں مل سکا ۔ تیسرے دن بچے کی تلاش کا کام اب تک شروع نہیں ہوسکا ہے ۔ انتظامی میشنری اور عملہ نہیں پہنچا ۔ علاقہ مکینوں نے شکایت کی ہے کہ انتظامی مشینری اور عملہ دلچسپی نہیں لے رہا ہے اور سہہ پہر کو آتا ہے اور مغرب تک تلاشی کا کام کرتا ہے ۔ گزشتہ روز بھی اندھیرے کے باعث بچے کی تلاش کا کام روک دیا گیا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر