چہلم امام ،کرم ایجنسی میں سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات مکمل

چہلم امام ،کرم ایجنسی میں سیکورٹی کے حفاظتی انتظامات مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاراچنار)نمائندہ پاکستان (کرم ایجنسی میں شہدائے کربلا کے اربعین کے موقع پر سخت حفا ظتی انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پاراچنار میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے داخلے پر پابندی اور دو دن کیلئے پاک افغان سرحد بند کردی گئی۔موبائل سر وس بھی بندکیا گیا ہے۔فورسزاور پولیٹکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے تقریبا تین سو امام بارگاہوں میں نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کے چہلم شہداء کربلا کے سلسلے میں ماتمی مجالس کا سلسلہ جاری ہے جس کیلئے ایجنسی بھر میں سخت سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور پاک افغان سرحد دو روز کیلئے مکمل طور پر سیل کردی گئی ہے۔ پاراچنار میں موٹر سائکلوں اور گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے امام بارگاہوں اور حساس مقاقات کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ شہر کے اطراف اور ایجنسی بھر میں اضافی چیک پوسٹیں قائم کئے گئے ہیں امن کمیٹی ممبران ، سول ڈیفنس کے رضاکار ، انجمن حسینیہ اور دیگر مقامی کمیٹیوں کے علاوہ لیوی فورس ، ایف سی اور پاک فوج کے جوان بھی سیکیورٹی خدمات انجام دے رہے ہیں تاکہ ار بعین شہدا کربلا کے حوالے سے تمام ماتمی مجالس کا انعقاد پر امن طور پر کیا جاسکے۔پاراچنار میں کل چہلم کے دن بھی بوائے اور گرلز کالجوں میں بی اے کا پرچہ ہوگا۔