حاجی عدیل کی وفات بہت بڑا المیہ ہے ،ارم فاطمہ

حاجی عدیل کی وفات بہت بڑا المیہ ہے ،ارم فاطمہ

  



ہری پو (نمائندہ پاکستان )عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخواکی نائب صدر ارم فاطمہ نے کہا ہے کہ بزرگ سیاستدان اورفلسفہ باچا خان کے عظیم پرچارک حاجی محمد عدیل خان کی وفات سے وطن عزیزایک عظیم عوامی راہنماء اورمنجھے ہوئے سیاستدان سے محروم ہو گیا ہے جب کہ عوامی نیشنل پارٹی اپنے محسن و مربی اورمخلص راہنماء سے محروم ہو گئی ہے حاجی محمد عدیل رواداری اورخدمتگاری کی سیاست کے سرخیل تھے جنھوں نے ساری زندگی عوامی سیاست کی اورباچاخان کے فلسفے کو دنیابھر میں پھیلایاان کی گراں قدرسیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اپنے ایک تعزیتی بیان میں ارم فاطمہ نے کہا کہ حاجی محمد عدیل نے ہر مشکل اورکڑے وقت میں پارٹی کا بھرپور ساتھ دیا اور پارٹی کے لیے عوام کے وسیع تر مفاد میں بے پناہ قربانیاں دیں جنھیں پارٹی کارکن و راہنماء کبھی بھی بھلانہیں پائیں گے ۔ارم فاطمہ نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بھی حاجی محمد عدیل نے عظیم قربانیاں دے کر قابل تقلید کرداراداکیاعوامی نیشنل پارٹی کی پوری قیادت حاجی محمد عدیل کی وفات کے جانکاہ صدمہ سے نڈھال اورمرحوم کے جملہ پسماندگان و لواحقین کے غم مین برابر کے شریک ہیں ۔انھوں نے کہا کہ حاجی محمد عدیل نے پارٹی کے کلیدی عہدوں پر فائز رہ کر پارٹی اور عوام کے لیے لازوال خدمات انجام دیں جنھیں پارٹی،کارکنان اورعوام تاعمر فراموش نہیں کر سکیں گے۔ارم فاطمہ نے حاجی محمد عدیل مرحوم کی مغفرت و درجات کی بلندی جب کہ جملہ پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر