شبقدر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،فیاض خان

شبقدر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،فیاض خان

شبقدر) نمائندہ پاکستان( شبقدر سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ اولین ترجیح ہے،سرکل کے تمام تھانوں میں ایف آئی آر کا اندراج میرٹ پر ہوگا،صحافی ہمارے بھائی ہیں تمام صحافی معاشرے کی اصلاح کے لیے جرائم کی نشان دہی کریں شبقدر کو عوام اور صحافیوں کے تعاون سے ایک پر امن علاقہ بناکر دم لینگے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا منشیات نے کئی گھرانوں کے چراغ گل کر دیئے تما م جرائم کی جڑ منشیات ہے سب سے پہلے علاقہ سے اس لعنتی دھندے کا خاتمہ کرینگے یہ باتیں ڈی ایس پی شبقدر سرکل محمد فیاض خان نے شبقدر میڈیا سنٹر کے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ تمام جرائم پیشہ افراد اپنا قبلہ درست کرلیں شبقدر سرکل کے تمام تھانوں تھانہ بٹگرام ۔تھانہ شبقدر تھانہ خواجہ وس،تھانہ سرو کلی کے ایس ایچ اوز کو ہدایت دی گئی ہے کہ اپنے اپنے حدود میں تمام جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جائے انہوں نے کہا کہ مجھے علاقے کے عوام اور صحافی برادری کے تعاون کی ضرورت ہے عوام اور صحافی تمام جرائم کی نشان دہی کریں ہم ترجیح دینگے اور تما م جرائم پیشہ افراد کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دینگے تاکہ لوگ امن وسکون کے ساتھ اپنا کاروبار بھی جاری رکھے اور ایک دوسرے کے ساتھ خوشخال زندگی گزاریں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...