پختون ایس ایف ڈیرہ کا اجلاس ،حاجی عدیل کی وفات پر اظہار تعزت

پختون ایس ایف ڈیرہ کا اجلاس ،حاجی عدیل کی وفات پر اظہار تعزت

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر حاجی محمد عدیل کی وفات سے ایک بہت بڑا خلاء پیدا ہوا ہے جو مدتوں پر نہیں ہوگا وہ پارٹی کا قیمتی اثاثہ تھے ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی و پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی وزیرستان حلقہ محسود کے زیر اہتمام ٹانک اڈا پر واقع دفتر میں تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک جہانگیر محسود ،اے این پی جنوبی وزیرستان کے جنرل سیکرٹری رحیم اللہ خان،پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن جنوبی وزیرستان کے صدر نور رحمان عرف جگنو وزیرستانی،آصف،عطاء اللہ اور بادشاہ نور نے کیا تقریب میں مرحوم سینیٹر حاجی محمد عدیل کی مغفرت کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا اور ان کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اے این پی کی قیادت کی اپیل پر دفتر پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مرحوم سینیٹر حاجی محمد عدیل نے ہمیشہ پارٹی کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں،انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں اے این پی ایک مضبوط پارٹی بن کر ابھری ہے ہم باچا خان کے پیروکار ہیں اور عوامی خدمتگار ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر