ڈیرہ ،جھاڑیوں میں آتشزدگی فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

ڈیرہ ،جھاڑیوں میں آتشزدگی فائر بریگیڈ نے قابو پا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورو رپورٹ)آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب خالی پلاٹ میں لکڑیوں اور جھاڑیوں میں آگ لگ گئی،ریسکیو1122 کی فائر بریگیڈ نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ شاپنگ سنٹر کے قریب خالی پلاٹ میں موجود لکڑیوں اور جھاڑیوں کو کسی نے آگ لگادی جس سے قریبی مکانات کو بھی نقصان کا خطرہ پیدا ہوگیا اطلاع پر ریسکیو 1122 کی فائر بریگیڈ سٹیشن ہاؤس انچارج نورالامین اور پی آر او یاسر خان کی نگرانی میں موقع پر پہنچ گئی اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا۔