ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چہلم امام حسین کا سلسلہ جاری

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چہلم امام حسین کا سلسلہ جاری

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی چہلم امام حسین کا سلسلہ جاری ہے گذشتہ روز تھلہ یلہ شاہ کا چہلم بخیریت سے انجام پذیر ہوگیا تعزیہ علم ذوالجناح کے جلوس میں ڈیرہ کی تمام نوحہ خوان پارٹیوں نے شرکت کی اس موقع پر متولی تھلہ یلہ شاہ پیر سید علی رضا شاہ نے ایس ایچ او سٹی محمد عابد اقبال سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ڈیرہ کی پولیس انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے خارجی،داخلی راستوں پر ناکہ بندی لگائی اور ایس ایچ او بمعہ نفری جلوسوں کی نگرانی کررہے ہیں ۔بروز سوموار(کل) شام مرکزی امام بارگاہ تھلہ بموں شاہ کا تاریخی چہلم ہوگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر