، ہری پو ر کے حقوق پر ڈاکہ،بھرتیوں میں مقامی افراد نظر انداز
ہری پو (نمائندہ پاکستان)وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے احکامات کھوہ کھاتے KP,EZDMICکی بھرتیوں میں ضلع ہری پو ر کے حقوق پر ڈاکہ مقامی افراد کو سراسر نظر اندازکیا گیا اور تمام ٹرینی مبینہ طور پر پنجاب اور دیگر اضلاع کے من پسند چہیتوں کوٹرینی بھرتی کرلیا گیا خیبر پختونخواہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی کیلئے مبینہ طور پر دس کے لگھ بھگ افراد کو رکھا گیا جن کو بعد میں کچھ عرصہ کے بعد کنفرم کر دیا جائے گا زرائع کے مطابق ان افراد کوٹریڈ کے مطابق 25 ہزار سے تیس ہزار اور کچھ انجینئرز بھی رکھے گئے انکو بھی بھاری تنخواہوں کے نام پر اعزازیہ پر رکھا گیا اور انکو ہیڈ آفس آنے اور لے جانے کیلئے ٹی اے اور ڈے اے کے علاوہ رہائش اور دیگر مراعات کی مد میں فندز بھی دئے جائیں گے گزشتہ ہفتے مزکورہ ٹرینی حطار آفس میں باقاعدہ حاضر ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک مشیر صنعت عبدالکریم خان نے متعدد بار جلسوں جلوسوں میں میٹنگز میں اعلانیہ بار بار کہا کہ مقامی افراد کو ترجیحاروزگار دیا جائے گا لیکن کے پی ایزمک کے افسران کی اخپل بادشاہی ہزارہ کے بے روزگاروں کو سرار نظر انداز کیا گیا اور من پسند افراد کو پنجاب سے اور دیگر اضلاع سے ٹرینی بھرتی کیا گیا جو کہ ہری پو رکے بے روزگاروں کے ساتھ سراسر زیادتی ہے ضلع ہری پو ر میں کوئی بے روزگار کوئی سول انجینئر کوئی ٹرینی کے پی ایزمک کے افسران کو نظر نہیں آتا ہری پو رکے ٹیکنیکل کالجوں کے ڈپلومہ ہولڈر اور دیگر ٹریڈ کے سینکڑوں افراد ڈگریاں ڈپلومے اٹھائے حطار مین مارے مارے پھرتے ہیں لیکن انکو نظر انداز کیا گیا ہری پور کے عوامی سماجی اور سیاسی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ ایم این اے بابر نواز خان کے پی 52کے ایم پی اے گوہر نواز خان مشیر مواصلات اکبر ایوب خان نے مطالبہ کرتے ہیں کہ کے پی ایزمک میں مقامی افراد کو نظر انداز کرنے اور من پسند اور چہیتوں کو بھری کرنے کے خلاف ایکشن لیا جائے ان بھرتیوں کو منسوخ کیا جائے مقامی افراد کو نظر انداز کرنے من پسند بھرتیاں کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔