مہمند ایجنسی ،تنظیم اساتذہ کے انتخابات ،اعجاز احمد صدر منتخب

مہمند ایجنسی ،تنظیم اساتذہ کے انتخابات ،اعجاز احمد صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی (نما ئندہ) تنظیم اساتذہ تحصیل پنڈیالی کیلئے کابینہ کا انتخابات مکمل ۔ اعجاز احمد صدر ، فضل گل جنرل سیکرٹری جبکہ حاجی امان اللہ چیرمین منتخب کردیا گیا۔ گزشتہ روز تنظیم اساتذہ مہمند ایجنسی کے صدر دست علی خان کی صورت میں انتخابی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تنظیم اساتذہ پنڈیالی تحصیل کی صدرت اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر الیکشن ہوا۔ نتائج کے مطابق صدر کے عہدے پر اعجاز احمد اور جنرل سیکرٹری فضل گل نے 21 ووٹ لے کر دوسرے مرتبہ کامیابی حاصل کی دیگر عہدادروں میں نورزادہ کو نائب صدر ، لیاقت علی جوائنٹ سیکرٹری اول ، فدا محمد کو جوائنٹ سیکرٹری دوم، تنویر سیکرٹری مالیات،اتصالی خان پریس سیکرٹری، ماصل شعبہ بحبود، اسد خان شعبہ خواتین جبکہ حاجی امان اللہ کو چیرمین منتخب کر دیاگیا۔ کابینہ کا انتخاب ایک سال کے لئے کیا گیا۔اس موقعہ پر ایجنسی صدر دست علی خان خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے انجام دے کر بچوں کی روشن مستقبل کیلئے کردار ادا کریں۔