خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م قبائلی طلباء سے ٹیلنٹ ٹیسٹ

خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما م قبائلی طلباء سے ٹیلنٹ ٹیسٹ

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتما ء قبائلی طلباء سے ٹیلنٹ ٹیسٹ لیا گیا ،سینکڑوں طلباء نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ،2002ٹیلنٹ ٹیسٹ شروع کیا گیا ہے ہر سال سینکڑوں طلباء حصہ لیتے ،طلباء کی رہنمائی کر تے ہیں اور سکالر شپ دیتے ہیں ،خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی اشن کے نائب صدر یاسر شاہ شنواریخیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے نجی کالج میں قبائلی طلباء سے ٹیلنٹ ٹیسٹ لیا گیا ٹیسٹ میں نو یں ،دسویں ،فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کے سینکڑوں طلباء نے حصہ لیا ٹاپ ٹین طلباء کو سرٹیفیکٹ اور سکالر شپ بھی دی جائیگی خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے نائب صدر یاسر شاہ نے بتا یا کہ 2002سے ٹیلنٹ ٹیسٹ شروع کیا گیا ہے ہر سال سینکڑوں قبائلی طلباء ٹیلنٹ ٹیسٹ میں حصہ لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی طلباء جب پشاور اور دوسرے علاقوں کے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں جاتے ہیں توانکو بہت مشکلات درپیش ہو تے ہیں وہ انکی رہنمائی کیلئے کیمپ لگاتے ہیں اور انکے ساتھ داخلے کے وقت مکمل تعاون کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم کی حالت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں وہ کوشش کرتے ہیں کے طلباء میں شعور اجاگر کریں تاکہ وہ آگے آکر اعلی تعلیم حاصل کریں انہوں نے کہا خیبر سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا مقصد ہے کہ وہ قبائلی طلباء کیلئے دن رات کام کریں اور ان طلباء کے ساتھ بھر پور تعاون کریں جو غربت کی وجہ سے آگے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت یہ پروگرام چلا رہے ہیں کسی نے انکے ساتھ کسی قسم کا تعاون نہیں کیا ہے اور انشااللہ یہ پرگرامات قبائلی طلباء کیلئے جاری رکھیں گے اور آنے والے وقت میں ویلکم پارٹی کے علاوہ مختلف کھیلوں کے ٹورنامنٹس اور خیبر نائٹ پروگرام بھی منعقد کیا جائے گا جس میں قبائلی مشران اور قومی اسمبلی کے ممبرزاور سینٹرز کو دعوت دی جائیگی

مزید : پشاورصفحہ آخر