تھا نہ میں نماز استسقیٰ اد کیگئی

تھا نہ میں نماز استسقیٰ اد کیگئی

تھانہ ( نمائندہ پاکستان) تھانہ میں بھی لوگوں نے نماز استسقیٰ اد کی۔ نماز کے بعد امام صاحب سمیت لوگ گڑ گڑا گڑ گڑا کر باران رحمت کے لئے دعا مانگتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح تھانہ میں بھی مسلسل تین روز تک نماز استسقیٰ اد کی گئی ۔ تیسرے اور اآخری دن کثیر تعداد میں لوگوں نے نماز استسقیٰ اور اجتماعی دعا میں شرکت کی۔ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہوکر لوگوں نے اپنی گناہوں کی معافی مانگی اور باران رحمت کے لئے خصوصی دعا مانگی۔ معروف عالم دین مولانا شاہ زمین نے شرکاء سے مخاطب ہوکر کہا کہ باران رحمت کے لئے نماز اور دعا انبیاء ؑ کی سنت ہے جس کے بعد اللہ تعالیٰ باران رحمت برساتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپنی گناہوں کی معافی مانگنے اور گھروں میں باران رحمت کے لئے خصوصی دعا کی اپیل کی

مزید : پشاورصفحہ آخر