مہمند ایجنسی ،پولیٹکل ایجنٹ کا عمائدین کے ہمراہ نئی چیک پوسٹوں کا دورہ

مہمند ایجنسی ،پولیٹکل ایجنٹ کا عمائدین کے ہمراہ نئی چیک پوسٹوں کا دورہ

  



مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان ) مہمند ایجنسی، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند اور دیگر حکام کا عمائدین کے ہمراہ میچنئی نئے لیویز پوسٹوں کا دورہ۔ سیکورٹی کا جائزہ لیا، تعینات جوانوں کو خصوصی ہدایات۔ نقد انعامات کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر نے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ لوئر مہمند نوید اکبر خان، تحصیلدار یکہ غنڈ امیر نواز خان اور مقامی عمائدین کے ہمراہ میچنئی لوئر مہمند میں قائم نئے لیویز پوسٹوں دروازگئی پوسٹ، موصل کور پوسٹ اور بائی کور پوسٹ کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر تعینات جوانوں سے بات چیت کی اور امن وامان کا جائزہ لیا۔ انہوں نے لیویز اہلکاروں کو خصوصی ہدایات جاری کئے۔ اور ان کیلئے نقد انعامات کا اعلان کیا۔ اس موقعہ پر پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی امن و امان برقرار رکھنا لیویز و خاصہ دار فورس، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مہمند قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اور کسی کو بھی مہمند ایجنسی کی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اس موقعہ پر موجود مشران و ملکان نے حکومت کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔

مزید : پشاورصفحہ اول