موٹر سائیکل سواروں کی ٹرک ، ٹرالوں سے ٹکر 6جاں بحق، 5زخمی

موٹر سائیکل سواروں کی ٹرک ، ٹرالوں سے ٹکر 6جاں بحق، 5زخمی

  



ڈیرہ غازیخان ، میرہزار خان، شادن لُنڈ ، نور پور رنگا، لودھراں،کہروڑ پکا(نمائندگان) ٹریفک حادثات میں6افراد جاں بحق 15، شدید زخمی ہوگئے ڈیرہ غازی خان سے نمائندہ خصوصی کے مطابق تونسہ شریف میں ٹول پلازہ سنجراڈا کے قریب دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجہ میں 65سالہ نامعلوم شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو افراد نیاز ولد حافظ عمر اور امتیاز ولد اکبر شدید زخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو 1122کے امدادی اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ میرہزارخان سے نمائندہ پاکستان کے مطابق پہلا واقعہ جھگی والا کے کوٹلہ بند علی چوک میں روا نما ہوا جس میں ٹریکٹر ٹرالی جتوئی سے جھگی والا جارہی تھی کہ کوٹلہ بند علی خان چوک میں ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

سے موٹر سائیکل سوارپرویز ولد غلام قادر شدید زخمی ہوگیا جسے فوری ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی لارہے تھے کہ راستے میں دم توڑ گیا دوسرے واقعہ میں تیز رفتار بس شاہجمال سے جتوئی آرہی تھی کہ جلو سہو چوک کے نزدیک کلابازیاں کھاتی ہوئی روڑ سے نیچے جاگری لیکن معجزاتی طور پر چار افراد معمولی زخمی جنہیں طبی امداد دیکر ڈسچار کردیا گیا دونوں کے لواحقین نے واقعہ کو اتفاقی قرار دیکر کاروائی سے انکار کردیا موضع جہان پور کا بخت علی ناپنے دوست کے ہمراہ جتوئی شہر جارہا تھا جب گریڈ چوک جتوئی پہنچاتو سامنے سے آنے والے ٹرک نمبری 1033/Cلکی مروت نے کچل ڈالا جس سے بخت علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور اس کا دوست زخمی ہوگیا زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جتوئی روانہ کردیا گیا ورثا نے واقعہ کو اتفاقی قرار یکر کاروائی سے انکار کردیا شادن لُنڈ سے نامہ نگارکے مطابق شادن لُنڈ نئی آبادی کے رہائشی صفدر شیر ،نیازاحمد ایک دوست کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تونسہ شریف جارہے تھے کہ انڈس ہائی وے پر ٹال پلازہ کے نذدیک سامنے سے آنے والے ڈالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار صفدر شیرولد گل شیر گرزوانی موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ نیاز احمد اور ان کا ساتھی شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے تحصیل ہیڈ کوارٹر تونسہ شریف منتقل کردیا گیا پولیس تھانہ صدر تونسہ شریف نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی نور پور رنگا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق محمد ارشاداپنی گھر والوں کے ہمراہ نورپورنورنگا سے مسافر خانہ جا رہا تھا کہ موسی والا کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے محمد ارشاد کا بیٹا محمد سیلمان موقع پر فوت ہو گیاباقی افراد شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو رسیکیو1122 بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔اور تھانہ مسافر خانہ کے ایس ایچ او موقع پر پہنچ گئے جبکہ بیٹ20 کی ہائی وے پولیس دیر سے پہنچی۔تھانہ مسافر خانہ نے ٹرالر کو اپنے قبضے میں لے کر کاروائی شروع کر دی۔ لودھراں، کہروڑ پکا سے نمائندہ پاکستان کیمطابق پولیس تھانہ سٹی کہروڑپکا میں بطور ڈرائیور تعینات رانا علی گوہر گزشتہ شام ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد اپنے گھر امیر پور سادات جا رہا تھا کہ گھر سے تھوڑے ہی فاصلے پر اس کی مو ٹرسائیکل بیل گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ رانا علی گوہر مو ٹر سائیکل ٹکرانے سے شدید زخمی ہو گیا ۔ اسے پہلے THQہسپتال کہروڑپکا لایا گیا اور وہاں سے نشتر ہسپتال ملتان لے جایا جا رہا تھا کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ رانا علی گوہر ولد رانا ظہور علی کا تعلق نواحی علاقہ امیر پور سادات کی راجپوت برادری سے تھا ۔ مر حوم نے پسماندگان میں ایک بیوہ اور چار بچے چھوڑے ہیں نماز جنازہ آج بروز سوموار امیر پور سادات میں ادا کی جائے گی۔

حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر