بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، شہری اذیت کا شکار

بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ نہ تھم سکا، شہری اذیت کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، سکندرآباد ، وہاڑی(خبر نگار+ نمائندگان) جنوبی پنجاب میں بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے اس سلسلہ میں ملتان سے خبر نگار کیمطابق شہر کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جا ری ، شہر ی شد ید اذ یت کا شکا ر۔ بااثر افراد نے ، سو ئی گیس انتظا میہ سے مل کراپنے(بقیہ نمبر36صفحہ7پر )
پر یشر بڑ ہا ئے ہو ئے ہیں اور ان کو منتھلی دی جا تی ہے جس کی و جہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں نے اعلی حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ ان لو گو ں کے خلا ف کا روائی کی جائے ۔ انہو ں نے کہا کہ گیس بندش کی وجہ سے شہر یوں کو لکڑیاں جلا کر گزر اوقات کرنا پڑتاہے ، جس کی و جہ گھر یلو بجٹ شد ید متا ثر ہوتا ہے ۔دن اور رات میں کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے، شہر کے مختلف علاقوں گجرکھڈا،کینٹ۔گھنٹہ گھر،،ڈبل پھا ٹک،و لائیت آبادشالیمار کالونی‘ ایم ڈی اے چوک‘ پرانا شجاع آباد روڈ‘ معصوم شاہ روڈ‘ جلیل آباد‘ شریف پورہ‘ ممتاز آباد حسن آباد گیٹ نمبر 1اور 2‘ قیصر آباد‘ قذافی چوک‘ پیراں غائب روڈ‘ سمیجہ آباد‘ مدنی چوک‘ گلشن مارکیٹ‘ شاہ رکن عالم‘ حسن پروانہ،حرم گیٹ،دہلی گیٹ ،پاک گیٹ ،لو ہاری گیٹ،منظور آباد۔ سمیت شہر کے اندرون و بیرون علا قوں میں رات 9بجے کے بعد کسی وقت بھی گیس کی سپلائی منقطع کردی جاتی ہے جبکہ چند ایک جگہوں پر گیس کی سپلائی تو بحال ہوتی ہے مگر اتنی گیس بھی نہیں ہوتی کہ کچھ بھی پکا یا جا سکے سکندرآباد سے نمائندہ پاکستان کیمطابق سکندرآباد میں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے خواتین سمیت دیگر کاروباری حضرات کی دشواریوں میں اضافہ کردیا آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک گیس نہ ہونے کی وجہ سے طلباء و دیگر ملازمین ناشتہ کے بغیر اپنے گھروں سے جاتے ہیں لوڈشیڈ نگ کا دورانیہ کم کیا جائے شہریوں کا مطالبہ وہاڑی سے بیورورپورٹ اور نمائندہ خصوصی کیمطابق س سے عوامی وسماجی اور شہری حلقوں ، گھریلو خواتین سمیر ا ، ثمینہ بشریٰ ، اکبر ی بیگم ، اللہ رکھا ، فیاض احمد ، اکرام ، ذیشان ، راشد علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پہلے ہی زیادہ تھا رہی سہی کسر گیس والوں نے نکال دی گھریلوخواتین کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا لہٰذا حکومت خاتمہ کرے۔