کلاس فور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل احتجاجی مظاہرہ ہو گا

کلاس فور ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کل احتجاجی مظاہرہ ہو گا

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)کلاس فورایسوسی ایشن مالاکنڈکے ضلعی صدرحضرت حسین منصورنے کہاہے کہ کلاس فورایسوسی ایشن خیبرپختونخواکے زیراہتمام 22نومبرکوپشاورمیں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں ضلع مالاکنڈسے بھی سینکڑوں کے تعدادمیں کلاس فورملازمین شرکت کرکے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت نے کلاس فورکوہیلتھ الاؤنس میں کلاس فورملازمین کونظراندازکرکے صوبے سے انصاف کاجنازہ نکال دیااوران کے جانب سے میرٹ اورانصاف کے دعوے جھوٹ کاپلندہ ہے جب تک کلاس فورملازمین کواپناحق نہیں ملاہے اس وقت تک ہم اپنااحتجاج جاری رکھیں گے ان خیالات کااظہارحضرت حسین منصورنے دیگراراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے انصاف کے نام پرعوام سے ووٹ لیاہے مگرعوام کوانصاف کی فراہمی کے بجائے غریب کلاس فورملازمین کے ساتھ ظلم کی انتہائی کردی محکمہ صحت میں بڑے بڑے لوگوں کوہیلتھ الاؤنس سمیت دیگرمراعات سے بھی نوازہ گیا مگرغریب اوربدقسمت کلاس فورملازمین کے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس پرانکھیں بندکرلی ہے انہوں نے کہاکہ جب تک کلاس فورملازمین کواپناحق نہیں دیاگیاہے اس وقت تک ہم اپنے قائدین کے کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے کیونکہ کلاس فورملازمین محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ 22نومبرکوپشاورمیں ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں جوق درجوق شرکت کے صوبائی حکومت کے اوسان خطاکردیں گے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر