مولانا عبید الرحمن کے خلاف ان کے مخالف کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن خارج

مولانا عبید الرحمن کے خلاف ان کے مخالف کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن خارج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ )الیکشن ٹریبونل نے خیبرپختونخواہ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمن کے بھائی اپوزیشن لیڈر ضلع کونسل مولانا عبید الرحمن کے خلاف ان کے مخالف کی طرف سے دائر کی گئی رٹ پٹیشن خارج کردی،رٹ پٹیشن کے سلسلہ میں مولانا عبید الرحمن کی جانب سے معروف قانون دان اسماعیل خان علیزئی الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے یہ رٹ پٹیشن مولانا عبید الرحمن کیخلاف اسلم نامی امیدوار نے دائر کی تھی،یونین کونسل وانڈا خان محمد سے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا عبید الرحمن نے کامیابی حاصل کی تھی جس کیخلاف اسلم نامی امیدوار نے ان کی نااہلی کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل میں رٹ پٹیشن دائر کی جو گذشتہ روز اسماعیل خان علیزئی کے دلائل کے بعد الیکشن ٹریبونل نے خارج کردی۔