نادان فٹ بال ٹورنا منٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ھنگو یونین نے جیت لیا

نادان فٹ بال ٹورنا منٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ھنگو یونین نے جیت لیا

  



ھنگو( بیورورپورٹ)ہنگو نادان فٹ بال ٹورنا منٹ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ھنگو یونین نے جیت لیا۔فائینل میچ میں بنگش کلب دوآبہ کو 0۔1سے شکست د ے کر ، برتری حاصل کی کھیل کے میدان آباد کرنا مشن ہے،نوجوان نسل کو ہر قسم کی الجھنوں اور اخلاقی مسائل سے بچانے کے لیے ٹورنا منٹس کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے،کھلاڑی امن کے داعی اور درخشان مسقبل کے آمین ہوتے ہیں۔اختتامی تقریب سے جے یو ائی کے مرکزی رہنما اور سابق رکن اسمبلی عتیق الرحمان کا خطاب۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ نادان فٹ بال ٹورنا منٹ کا فائینل ھنگو یونین فٹ کلب اور بنگش دوابہ کلب کے درمیاں ھنگو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔جسے سینکڑوں تماشائیوں نے دیکھا اور دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پر دل کھول کر داد دی۔اس ٹورنا منٹ کے مہمان خصوصی جمعیت علماء اسلام کے مرکزئی رہنما اور سابق رکن اسمبلی حاجی عتیق الرحمان تھے۔مقررہ وقت تک دونوں ٹیموں میں سے کوئی بھی گول کرنے میں کامیاب نہ ہو سکی جس پر فائینل میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر کیا گیا۔ھنگو یونین فٹ کلب نے 0۔1سے جیت کر ٹورنا منٹ اپنے نام کر لیا۔اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی حاجی عتیق الرحمان نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور شیلڈز تقسیم کیں۔انہوں نے ونر ٹیم کے لیے دس ہزار رنر اپ کے لیے پانچ ہزار اور ٹورنا منٹ کمیٹی کے لیے دس ہزار نقد دینے کا بھی اعلان کیا۔کھلاڑیوں اور تماشائیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ پر امن اور منظم انداز میں فٹ بال ٹورنا منٹ کا انعقاد اس امر کا غماز ہے کہ ھنگو کی نوجوان نسل کردار سازی کی حامل سگرمیوں اور کھیلوں کے شیدائی ہیں اور وہ کھیلوں کے ذریعے امن،رواداری،برداشت اور ڈسپلن کے کلچر کا فروغ چاہتے ہیں۔حاجی عتیق الرحمان نے کہا کہ ھنگو میں نوجوان نسل کے ٹیلنٹ کو کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا اور انہیں ملکی سطح پر اپنا نام پیدا کرنے کے وسائل اور ذرائع فراہم کرنے کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائیں گئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر