راجن پور : انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، بچی جاں بحق ،15مسافر زخمی

راجن پور : انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، بچی جاں بحق ،15مسافر زخمی
راجن پور : انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ، بچی جاں بحق ،15مسافر زخمی

  


راجن پور (مانیٹرنگ ڈیسک ) راجن پور میں انڈس ہائی وے کے قریب مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بچی جاں بحق اور 15مسافر زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈس ہائی وے کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ بے قابوہو کر ٹرالر سے جا ٹکرائی

، خطرناک حادثے کی زد میں آکر بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ خواتین سمیت 15افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاجن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے ۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافرکوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔

مزید : راجن پور /اہم خبریں