پاناما لیکس کیس : عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کی منظور ی دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بابر اعوان کو پاناما لیکس کیس میں وکیل مقرر کرنے کی منظوری دیدی ۔
ابتک نیوز کے مطابق عمران خان کی منظوری کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں زیر سماعت پاناما لیکس کیس میں حامد خان کی جگہ اب بابر اعوان کووکیل مقرر کر لیا ہے جو 30نومبر کو ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی زیر صدارت 5رکنی لارجر بینچ کے سامنے پیش ہو کر دلائل دینگے ۔
چہلم امام حسین :کراچی میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 60افراد گرفتار
ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہےتاہم اس کا باضابطہ اعلان آئندہ ایک دو روزمیں کیا جائے گا ۔ عمران خان نے پاناما لیکس کیس کے حوالے سے اپنے پاس موجود تمام شواہد اور سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے دستاویز پر بابر اعوان سے تفصیلی مشاورت بھی کی ہے ۔
یاد رہے حامد خان نے عمران خان سے پاناما کیس میں پیروی کرنے سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد پی ٹی آئی نے بابر اعوان کی خدمات باقاعدہ طور پر حاصل کرلی ہیں۔