پشین اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

پشین اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف
پشین اور گردونواح میں زلزلہ ، لوگوں میں خوف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے پشین اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشین اورنواح میں شدید نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت3.9 اورگہرائی 25کلومیٹرزیرزمین رکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلےکامرکز کوئٹہ سے65کلومیٹر دور خانوزئی تھا، زلزلے کے بعد محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ نقصانات کا پتہ لگایا جا سکے تاہم ابتدائی طور پر زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔