ایل او سی پر پاک فوج کا کرارا جواب ،ایک بھارتی فوجی ہلاک ،چار زخمی

ایل او سی پر پاک فوج کا کرارا جواب ،ایک بھارتی فوجی ہلاک ،چار زخمی
ایل او سی پر پاک فوج کا کرارا جواب ،ایک بھارتی فوجی ہلاک ،چار زخمی

  



مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی گولہ باری کا پاک فوج نے کرارا جواب دے دیا جس کے نتیجے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایل او سی کے راجوری سیکٹر پر پاکستانی فوج کی فائرنگ سے بی ایس ایف کا ہیڈ کانسٹیبل رائے سنگھ ہلاک ہو گیا جبکہ چار اہلکار زخمی ہوئے ۔دوسری جانب بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر معاہد ے کی مسلسل خلاف ورزیوں پر پاک فوج بھر پور جواب دے رہی ہے ۔

پاک فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا بھارتی فوجی رائے سنگھ

ایل او سی پر بھارتی فوج کی شہری آبادیوں پر شیلنگ، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے بند ،لوگ نقل مکانی پر مجبور

ابھی کچھ دن قبل آرمی چیف نے بیان بھی دیا تھا کہ بھارتی فوج ہمت کر کے اپنے ہلاک ہونے والے اہلکاروں کی تعداد بتا ئے ۔ادھر ایل او سی پر بھارتی فوج سول آبادیوں کو بھی نشانہ بنا رہی ہے جس کے باعث لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں ۔

مزید : قومی