پاکستانی بیٹسمین یونس خان نئے منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے

پاکستانی بیٹسمین یونس خان نئے منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے
پاکستانی بیٹسمین یونس خان نئے منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے

  



کرائسٹ چرچ(ویب ڈیسک) پاکستانی بیٹسمین یونس خان نئے منفی ریکارڈ کے مالک بن گئے ، انہوں نے یہ کارنامہ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران اپنے نام کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے دونوں اننگزوں میں مجموعی طور پر صرف 3 رنز بنائے جو کہ ان کے کیریئر کا کم ترین سکور ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے کسی بھی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں دوہزار دو میں آسٹریلیا اور دوہزار چودہ میں کیویزکیخلاف پانچ رنز بنا کر کم ترین سکور کا اپنا ایک ریکارڈ قائم کیا تھا تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف انہوں نے دونوں اننگزوں میں صرف 3 رنز بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

مزید : کھیل