لاہور کی مصروف علاقے فیصل ٹاون میں دن دھاڑے ڈاکووں نے اشارے پر کھڑے کار سوار کو لوٹ لیا

لاہور کی مصروف علاقے فیصل ٹاون میں دن دھاڑے ڈاکووں نے اشارے پر کھڑے کار سوار ...
لاہور کی مصروف علاقے فیصل ٹاون میں دن دھاڑے ڈاکووں نے اشارے پر کھڑے کار سوار کو لوٹ لیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈاکوﺅں کی دیدہ دلیر ی حد سے زیادہ بڑھنے لگی ہے ،رات کے اندھیروں سے فائدہ اٹھا کر لوٹنے والے ڈاکو اب دن دھاڑے بھی کارروائیاں کرنے لگے ۔ لاہور کے انتہائی مصروف علاقے فیصل ٹاﺅن میں دن دھاڑے تین ڈاکو کار سوار خاندان کو لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔

وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے رواں مالی سال ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ فوری طورپر خریدنے کی منظوری دے دی

تفصیل کے مطابق فیصل ٹاون میں ایک گاڑی اشارے پر رکی ہوئی تھی ،اس دوران موٹر سائیکل پر سوار تین ڈاکو اس گاڑی کے پاس آئے اور اسلحہ دکھا کر گاڑی میں سوار خاندان سے نقدی اور قیمتی اشیا کا مطالبہ کیا ۔اس دوران کار سوار خاندان نے مزاحمت کی کوشش کی تاہم ڈاکووں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی جس پر کار سوار خاندان نے ڈاکووں کو نقدی اور قیمتی اشیا دے دیں جسے لے کر وہ آسانی کے ساتھ فرار ہو گئے اور قانون کے ہاتھ میں نہ آسکے ۔جس وقت ڈکیتی کی یہ واردات ہو رہی تھی ،اسی وقت اشارے پر موجود ایک دوسری گاڑی میں سوار شخص نے اپنے موبائل سے ساری واردات کی فوٹیج بنا لی جس میں ڈاکوں 45سکینڈ سے زیادہ سرعام اسلحہ لے کر گاڑی کو لوٹتے دکھایا گیا ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈاکووں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

ویڈیو دیکھیں

مزید : قومی