دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست، بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست، بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی ...
دوسرا ٹیسٹ: انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست، بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وشاکا پٹنم (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 246 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ انگلش بلے باز بھارتی باﺅلرز کے کا سامنا کرنے میں بری طرح ناکام ہوئے اور پوری ٹیم 405 رنز کے ہدف کے تعاقب میں صرف 158 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

دوسرا ٹیسٹ: بھارتی ٹیم 204 رنز پر ڈھیر، انگلینڈ کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف دیدیا
تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز انگلینڈ نے 87 رنز 2 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغا زکیا تو انگلش بیٹنگ لائن خزاں کے پتوں کی طرح بکھر گئی۔ انگلینڈ کے 8 بلے باز مجموعی سکور میں صرف 71 رنز کا اضافہ کر سکے اور یوں بھارت نے باآسانی یہ میچ اپنے نام کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے کپتان الیسٹر کک نے 54، حسیب حمید نے 25، جو روٹ نے 25، بین ڈوکیٹ نے 0، معین علی نے 2، بین سٹوکس نے 6، جونی بیرسٹو نے 34، عادل راشد نے 4، ظفر انصاری نے 0 اور سٹورٹ براڈ نے 5 رنز بنائے جبکہ جیمز اینڈرسن بھی بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے اومیش یادیو اور روی چندرن ایشون نے بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور رویندرا جدیجہ نے 2,2 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیںچوتھے روز بھارت نے 98 رنز 3 کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو پوری ٹیم 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے 405 رنز کا ہدف ملا۔ کپتان ویرات کوہلی کے علاوہ کوئی بھی بلے باز خاطرخواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا جنہوں نے 81 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں مرلی وجے نے 3، کے ایل راہول نے 10، چتیشور پجارا نے 1، اجنکیا ریحانے نے 26، روی چندرن ایشون نے 7، وریدھیومن ساہا نے 2، رویندرا جدیجا نے 14، جیانت یادیو نے 27، اومیش یادیو نے 0 اور محمد شامی نے 19 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے سٹورٹ براڈ اور عادل راشد نے 4,4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

عرب امارات کے شیر ،نیوزی لینڈ میں ڈھیر ،پاکستان کو 8وکٹوں سے عبرتناک شکست
انگلینڈ کی جانب سے سٹورٹ براڈ اور عادل راشد نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4,4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیمز اینڈرسن اور معین علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 455 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 255 رنز بنانے میں ہی کامیاب ہو سکی تھی۔

مزید :

کھیل -