ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں،اوباما جب بھی آنا چاہیں ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں :میر ولادی پیوٹن

ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں،اوباما جب بھی آنا چاہیں ہم ...
ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات کی بہتری کے خواہاں،اوباما جب بھی آنا چاہیں ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں :میر ولادی پیوٹن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہیں اور اس بات کی امریکی صدر نے تصدیق بھی کر دی ہے،اوباما کا روس میں خیر مقدم کرتے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ولادی میر پیوٹن نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ نومنتخب صدر نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ امریکا اور روس کے تعلقات بحال کرنا چاہتے ہیں، میں نے بھی ان سے یہی کہا، تاہم ابھی اس حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی کہ ہم کہاں اور کب ملیں گے'۔ایپک (APEC ) کے سربراہی اجلاس کے بعد لیما میں نیوز کانفرنس کے دوران پیوٹن نے مزید بتایا کہ روس تیل کی پیداوار کو موجودہ سطح پر منجمد کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔روسی صدر نے مزید بتایا کہ انھوں نے اتوار 20 نومبر کو لیما میں ہونے والی ملاقات کے دوران 'مشترکہ کاموں' کے حوالے سے اوباما کا شکریہ ادا کیا۔پیوٹن کا کہنا تھامیں نے اوباما کو بتایا کہ جب بھی وہ آنا چاہیں ہمیں انھیں روس میں دیکھ کر خوشی ہوگی۔
یاد رہے کہ اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن، امریکی صدر براک اوباما کے مقابلے میں کئی گنا بہتر لیڈر ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی روسی صدر کی کئی بار تعریف کرچکے ہیں۔