چمن : پاک افغان سرحد کے قریب بوغرہ روڈ پر دھماکا ، ایک شخص جاں بحق ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

چمن : پاک افغان سرحد کے قریب بوغرہ روڈ پر دھماکا ، ایک شخص جاں بحق ، سیکیورٹی ...
چمن : پاک افغان سرحد کے قریب بوغرہ روڈ پر دھماکا ، ایک شخص جاں بحق ، سیکیورٹی اہلکار زخمی

  



چمن (مانیٹرنگ ڈیسک ) بلوچستان کے علاقے چمن میں بوغرہ روڈ پر بم دھماکا کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے بوغرہ روڈ پرسیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب زور دار بم دھماکا کیا گیا ، دھماکے کے باعث ایک شہری جاں بحق ہو گیا ۔

ٹرمپ نے مسلمانوں کے خدشات دور کرنے کیلئے مشاورتی تنظیم بنانے کا فیصلہ کر لیا

دھماکے کے بعد لیویز اور ریسکیو ٹیموں کو روانہ کیا گیا جبکہ پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کا عملہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے اور تلاشی کا کام جاری ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جس سے دو اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، دھما کے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے ۔ 

مزید : قومی /اہم خبریں