پانامہ کیس واضح، تحریک انصاف عمران کے خلاف ریفرنس کی وجہ سے شواہد کا درست استعمال کرنا نہیں چاہتی: جسٹس (ر) وجیہہ الدین

پانامہ کیس واضح، تحریک انصاف عمران کے خلاف ریفرنس کی وجہ سے شواہد کا درست ...
پانامہ کیس واضح، تحریک انصاف عمران کے خلاف ریفرنس کی وجہ سے شواہد کا درست استعمال کرنا نہیں چاہتی: جسٹس (ر) وجیہہ الدین

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ سینئر جج وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ پانامہ کیس ایک ’اوپن اینڈ شٹ‘ کیس ہے۔ شواہد موجود ہیں لیکن تحریک انصاف انہیں استعمال ہی نہیں کرنا چاہتی، اس لئے کہ خود عمران خان کے خلاف ریفرنس موجود ہیں۔

پاناما لیکس کیس : عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کی منظور ی دیدی

نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیس آئین کے آرٹیکل 184 سے متعلق ہے جو بنیادی حقوق بارے ہے اس لئے اس کیس میں ملزم کو شک کا فائدہ نہیں دیا جاسکتا۔ کیس میں نواز شریف نے ثابت کرنا ہے کہ منی ٹریل کیا ہے اور پیسے جائز ہیں۔ نواز شریف کا پارلیمنٹ میں بیان اور شہزادے کے خط میں تضاد ہے قطری خط نواز شریف کے بیان کی تردید کرتا ہے۔

مزید : اسلام آباد