دو کروڑ تاوان کیلئے پراپرٹی ڈیلر اغوا، افغان سرحد پر پہنچادیاگیا
لاہور (ویب ڈیسک) شمالی چھاﺅنی کے علاقہ میں 2 کروڑ روپے کیلئے 40 سالہ شخص کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا، ملزم مغوی کو افغانستان کی سرحد کے قریب ٹھکانے پر لے جاچکے ہیں۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔
137 مرد اور ایک نوجوان لڑکی ۔۔۔ ایسی شرمناک ترین خبر آگئی کہ پوری انسانیت کانپ اُٹھی
بتایا گیا ہے کہ شمالی چھاﺅنی کے علاقے میں 40 سالہ یونس خان نے الحرم ٹریول ایجنسی کی دکان بنارکھی تھی اور وہ ساتھ پراپرٹی ڈیلر کا کام بھی کرتا تھا۔ گزشتہ 3 روز قبل وہ گھر سے دکان پر گیا تو پھر واپس نہ آیا اس کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا بعد ازاں مغوی کے بھائی عبدالقادر کے موبائل پر اس کے بھائی یونس خان کی تصاویر آئیں کہ آپ کا بھائی چمن بارڈر پر ہے اور ہم نے اس کے اکاﺅنٹ سے 26لاکھ کی رقم نکلوالی ہے باقی 2 کروڑ روپے کا 2 دن کے اندر انتظام کرو اور اگر تم نے پولیس یا آرمی کو اطلاع کی تو تمہارے بھائی کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے اس کو ہلاک کردیںگے۔ پولیس نے مغوی کے بھائی عبدالقادر رخان کی درخواست پر اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔