مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے 3 افراد ہلاک

مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے 3 افراد ہلاک
مختلف علاقوں میں نشے کی زیادتی سے 3 افراد ہلاک

  



لاہور (ویب ڈیسک) شہر کے تین مختلف مقامات سے تین افراد نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ جمع کرادی۔ بتایا گیا ہے کہ ٹبی کے علاقہ علی پارک سے ایک نامعلوم 30 سالہ شخص کی لاش ملی ہے، بھاٹی گیٹ کے علاقہ بھاٹی چوک سے ایک 30 سالہ نوجوان کاشف کی لاش ملی ہے، نولکھا کے علاقہ میں 60 سالہ غفور نامی شخص کی لاش ملی ہے پولیس کے مطابق تینوں کی موت نشے کی زیادتی اور سردی کے باعث ہوئی ہے۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ جمع کروادی ہے۔

مزید : لاہور