آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لاہور،گوجرانوالہ گیریژن کا الوداعی دورہ،ملاقاتیں،جوانوں سے خطاب

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لاہور،گوجرانوالہ گیریژن کا الوداعی ...
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لاہور،گوجرانوالہ گیریژن کا الوداعی دورہ،ملاقاتیں،جوانوں سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت ختم ہونے سے چند دنوں قبل الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔انہوں نے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز  لاہور،گوجرانوالہ گیریژن کا الوداعی دورہ،ملاقاتیں، جوانوں اور افسران سے خطاب کیا ۔

بھارتی فوج کے سربراہ آج چار روزہ دورے پر چین پہنچیں گے :بھارتی میڈیا

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک میں امن اور استحکام لانا آسان ہدف نہیں تھا لیکن مسلح افواج کی قربانیوں او ر قوم کے عزم نے مشکل ٹاسک کو پورا کرنے میں مدد دی ۔انہوں نے ضرب عضب کی کامیابیوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔واضح رہے کہ آرمی چیف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کیاجس کے بعد اب وہ مختلف گیریژن میں جاکر جوانوں اور افسران سے خطاب کریں گے ۔آرمی چیف وزیراعظم ہاوس میں نواز شریف ،ایوان صدر میں ممنون حسین ،پاک فضائیہ کے ہیڈکوارٹر میں ائیر چیف مارشل سہیل امان ،نیوی کے ہیڈ کوارٹر میں ایڈ مرل ذکا اللہ اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی سے بھی الوداعی ملاقاتیں کریں گے ۔واضح رہے کہ الوداعی ملاقاتوں کی خبر منظر عام پر آنے کے بعد آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے تمام افواہیں دم توڑ چکی ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گوجرانوالہ گیرییژن اور منگلا کور کا بھی الوداعی دورہ کیا ہے،آرمی چیف نے جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،آرمی چیف نے جوانوں کے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا،آرمی چیف نے انسداد دہشتگردی کی تربیت میں منگلا کور کے کردارکی تعریف کرتے ہوئے خطاب میں کہا ہے کہ وطن کے لیے جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -