وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے
وزیر اعظم کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے

  


اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم نوازشریف کل ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نوا ز شریف کل کراچی پہنچیں گے جہاں وہ کراچی ایکسپو سینٹرمیں پاکستان کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016 ءکی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔وزیر اعظم گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کی عیادت بھی کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان سندھ اسمبلی میں ایسے بچے کو ساتھ لے آئے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرِصدرات میں گورنر ہاو¿س میں امن وامان کی صورت حال پر اعلٰی سطح کا اجلاس بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ملک کی سب سے بڑی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2016ءکل سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، جو 26 نومبر تک جاری رہے گی۔ نمائش میں 43 ممالک سے 90وفود شرکت کریں گے جبکہ 261 غیر ملکی اور 157 پاکستانی اسلح ساز کمپنیاں اپنی مصنوعات پیش کریں گی۔

مزید : قومی