اماراتی بزنس مین نے 88 کروڑ روپے میں 1 نمبر والی پلیٹ خرید لی

اماراتی بزنس مین نے 88 کروڑ روپے میں 1 نمبر والی پلیٹ خرید لی
اماراتی بزنس مین نے 88 کروڑ روپے میں 1 نمبر والی پلیٹ خرید لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی بزنس مین نے بولی کی ایک تقریب کے دوران 1 نمبر والی کار پلیٹ 31 ملین درہم (88 کروڑ پاکستانی روپے) میں خرید لی ہے اور یہ قیمت بولی کیلئے مختص کی گئی قیمت سے 6 گنا زیادہ ہے۔

امریکی لڑکی سے انٹرنیٹ پر محبت کا اظہار کر کے شہرت پانے ولا سعودی نوجوان ابو سن دراصل کون ہے? ایسی تفصیلات سامنے آ گئیں کہ جان کر آپ کا بھی دل پگھل جائے گا

خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق 32 سالہ اماراتی بزنس مین عبداللہ المحری نے 1 نمبر والی پلیٹ خریدنے پر انتہائی خوشی کا اظہار بھی کیا اور ایک خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ”میں اکثر اوقات اس طرح کی بولیوں میں شرکت کرتا ہوں اور انوکھے نمبروں والی پلیٹیں مہنگے داموں خریدتا ہوں۔“
اس نے ایک اور خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اس نے یہ نمبر پلیٹ متحدہ عرب امارات کے حکمرانوں کے اعزاز میں خریدی ہے جنہوں نے اپنے ملک کیلئے ٹاپ رینکنگ حاصل کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ ابوظہبی پولیس کے تعاون سے منعقدہ ایمریٹس آکشن کے زیر اہتمام اس تقریب میں عبداللہ المحری نے مقامی اور غیر مقامی خریداروں کے ساتھ مقابلہ کیا ۔

وہ عرب شخص جس نے اربوں روپے گاڑی کی ایک نمبر پلیٹ خریدنے پر لگادیئے ، ایسا ریکارڈ کہ شاہ خرچی پر عقل دنگ رہ جائے
واضح رہے کہ 2008ءمیں یہی نمبر پلیٹ ایک مرتبہ 52.2 ملین درہم میں فروخت ہوئی تھی اور اسے بھی ایک اماراتی بزنس مین نے خریدا تھا اور متحدہ عرب امارات میں مہنگا ترین نمبر ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہونا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -