پاکستا ن چین میں تیار کیے جانے والے ’ہائی انٹن سٹی ‘کیمرے سرحد پر نصب کر رہاہے :بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

پاکستا ن چین میں تیار کیے جانے والے ’ہائی انٹن سٹی ‘کیمرے سرحد پر نصب کر ...
پاکستا ن چین میں تیار کیے جانے والے ’ہائی انٹن سٹی ‘کیمرے سرحد پر نصب کر رہاہے :بھارتی میڈیا تلملا اٹھا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے سرحد کی حفاظت کیلئے انتہائی شاندار قدم اٹھا لیاہے جس پر بھارت میں بھونچال آ گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ پاکستان راجستھان سے جڑی سرحد پر نگرانی کیلئے دور تک نظر رکھنے والے انتہائی موثر کیمرے نصب کر رہاہے اور یہ کیمرے بھارتی چوکیوں کے سامنے لگائے جارہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا کہناتھا کہ بی ایس ایف نے اس حوالے سے پاکستان رینجرز سے تحفظات کا اظہار بھی کر دیاہے۔

مزیدپڑھیں:نیا آرمی چیف کون؟ وہ ایک بات جو چاروں سینئر جرنیلوں میں مشترک ہے، جانئے وہ تمام باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

پاکستان کی جانب سے سرحد پر 15،15فٹ اونچے پول لگائے گئے ہیں جن پر چین میں تیارکیے جانے والے کیمرے نصب کیے جائیں گے جو کہ انتہائی دو ر تک نگرانی کر سکتے ہیں بلکہ بھارتی فوجیوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھ سکتے ہیں ۔بھارتی میڈیا میں پاکستان کے اس اقدام نے ہلچل مچا دی ہے اور انہوں نے اسے غیر قانونی قرار دینا شروع کر دیاہے ،کہتے ہیں کہ سرحد کی پانچ سو میٹر کے اندر کچھ بھی نصب کرنا غیر قانونی ہے ۔


Indian Media is Crying Over pakistani Spy Cameras by Ayeshablogger

مزید :

قومی -اہم خبریں -