شادی کا جھانسہ دیکر لڑکیوں کو پنجاب اور سندھ میں فروخت کرنے کا انکشاف

شادی کا جھانسہ دیکر لڑکیوں کو پنجاب اور سندھ میں فروخت کرنے کا انکشاف

  



پشاور (ویب ڈیسک) پشاور اورگردونواح کے اضلاع سے لڑکیوں کو شادی کاجھانسہ دیکر پنجاب اورسندھ لے جانے کے رجحان میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ دیہی علاقوں سے سادہ لوح افراد کو شادی کاجھانسہ دیکر انکی جواں سال لڑکیاں پنجاب اوردوسرے شہروں میں لے جائی جاتی ہیں جہاں پر ان لڑکیوں کو بردہ فروشوں کے ہاتھوں فروخت کردیتے ہیں جبکہ بعض لوگ پیسوں کے لالچ میں اپنی بیٹیوں کو فروخت کردیتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ متنی کی رہائشی بہنوں شکیلہ اورسدرہ کے ساتھ بھی پیش آیا تاہم ان میں ایک لڑکی شکیلہ موقع پاتے ہی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی جس کے مطابق ملزموں نے ان دونوں بہنوں کو پنجاب منتقل کردیا تھا جہاں سے وہ بھاگنے میں کامیاب ہوگئی تھی جبکہ اسکی دوسری بہن سدرہ کا تین ماہ سے زائد کاعرصہ گزرنے کے باوجود کوئی پتہ نہ چل سکا۔‎

مزید : جرم و انصاف