عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کو ہ پیما حسن سد پارہ ہسپتال میں انتقال کر گئے

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کو ہ پیما حسن سد پارہ ہسپتال میں انتقال کر گئے
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کو ہ پیما حسن سد پارہ ہسپتال میں انتقال کر گئے

  



راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کر گئے ۔ وہ خون کے کینسر میں مبتلا تھے اور گزشتہ 10روز سے ہسپتال میں زیر علاج تھے ۔

حسن صد پارہ، کوہ پیمائی کا ستارہ ڈوبنے کو ہے، حسن سدپارہ کی رحلت سے ایک دن قبل شائع ہونے والا بلاگ

کے ٹو  اور نانگا پربت جیسی دشوار گزار چوٹی کو سر کرنے اور دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے حسن سدپارہ کا تعلق سکردوکے نواحی گاﺅں سدپارہ سے تھا تاہم انہیں گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت کی جانب سے 25لاکھ کا امدادی چیک بھی دیا گیا تھا ۔ انکے اہل خانہ نے اپیل کی گئی ہے کہ انکی میت سکردو لیجانے کیلئے ہیلی کاپٹر فراہم کیا جائے ۔

حسن سدپارہ 3اپریل 1963ءکو پید اہوئے ، انہوں نے سوگوران میں بیوہ اور 4بچے چھوڑے ہیں ۔مرحوم نے سکردو میں کوہ پیمائی کے استعمال شدہ آلات کی دکان بھی قائم کر رکھی تھی ۔

مزید : قومی /اہم خبریں