شریف فیملی فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوگئی، شواہد دیگا: نعیم الحق

شریف فیملی فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوگئی، شواہد دیگا: نعیم ...
شریف فیملی فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوگئی، شواہد دیگا: نعیم الحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (ویب ڈیسک) تحریک انصاف نے پانامہ لیکس کیس پر بابر اعوان کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے تصدیق کی پانامہ لیکس کیس میں بابر اعوان تحریک انصاف کے وکیل ہونگے۔ مزید برآں چیئرمین عمران خان نے لندن میں ایک روز قیام بڑھا دیا، وہ کل بروز منگل لاہور آئینگے۔

پاناما لیکس کیس : عمران خان نے بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنے کی منظور ی دیدی

علاوہ ازیں نعیم الحق نے بتایا کہ وزیر اعظم کے جوابات میں تضاد ہے۔ شریف فیملی کے فلیٹس کے کاغذات بنانے والے وکیل سے ملاقات ہوئی ہے۔ وکیل نے 1992-93ءمیں فلیٹس کے کاغذات تیار کئے تھے۔ وکیل نے فلیٹس کی خریداری کے شواہد دکھانے کی خود آفر کی، وکیل نے کہا کلثوم نواز نے 1992-93ءمیں خود آ کر فلیٹس کا معائنہ کیا جب تک شواہد نہ آجائیں کچھ نہیں کہہ سکتے۔

مزید :

برطانیہ -