پانامہ کیس میں بطور مبصر شرکت کیلئے رجسٹرار کو درخواست دینگے: افتخار چودھری

پانامہ کیس میں بطور مبصر شرکت کیلئے رجسٹرار کو درخواست دینگے: افتخار چودھری
پانامہ کیس میں بطور مبصر شرکت کیلئے رجسٹرار کو درخواست دینگے: افتخار چودھری

  


اٹک (ویب ڈیسک) سابق چیف جسٹس افتخارمحمد چودھری نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس پاکستان کے 20 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے کیس سے متعلق عدالت کے پاس وسیع اختیارات ہیں۔ سپریم کورٹ آئین کے ابتدائی مرحلے کے تحت کارروائی کررہی ہے۔ کیس میں مبصر بننے کے لئے درخواست رجسٹرار کو دیں گے۔ عوام عرصہ دراز سے جاری حکمرانوں کی کرپشن سے تنگ آچکے ہیں۔ حکمران نہیں کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ ہو۔ کیس کا حصہ بن کر پیشرفت کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ نواز شریف کے خلاف ریفرنس خارج ہونے پر عدالت سے رجوع کیا۔ پانامہ کیس کی کارروائی ہائیکورٹ میں ہمارے لئے معاون ہو گی۔

مزید : اٹک