فلم 2.0 میں اکشے کمار اور رجنی کانت کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھ کر شائقین بے چینی سے فلم کا انتظار کرنے لگے

فلم 2.0 میں اکشے کمار اور رجنی کانت کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھ ...
فلم 2.0 میں اکشے کمار اور رجنی کانت کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھ کر شائقین بے چینی سے فلم کا انتظار کرنے لگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) رجنی کانت کو بھارت کا سپرسٹار کہا جائے تو کچھ غلط نہ ہو گا بلکہ انہیں تو بھارتی لوگ بھگوان کا درجہ بھی دیتے ہیں جبکہ اکشے کمار نے بھی اپنی محنت اور اداکاری سے بالی ووڈ میں لوہا منوایا ہے اور کئی ہٹ فلمیں دی ہیں اور کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔

اگر عمران خان وزیراعظم بن گئے تو پاکستان ضرور آﺅں گا :انیل کپور
یہ دونوں اداکار مختلف فلموں میں الگ الگ روپے میں نظر آتے رہے ہیں تاہم اب دونوں ایک ہی فلم میں کام کر رہے ہیں اور دونوں کا نیا روپ بھی منظرعام پر آ گیا ہے جسے دیکھ کر ہر کسی کے اوسان خطاءہو گئے ہیں اور لوگ بے چینی سے ان کی نئی فلم کا انتظار کرنے لگے ہیں۔

فلم 2.0 میں رجنی کانت اور اکثے کمار مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان میں سے ہیرو اور ولن کون ہے تاہم تصاویر سامنے آنے کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں اور کسی کی نظر میں اکشے کمار ہیرو اور رجنی کانت ولن لگ رہے ہیں تو کوئی اکشے کمار کو ولن اور رجنی کانت کو ہیرو قرار دے رہا ہے۔

مشہور امریکی ٹی وی اداکارہ لیزا لین نے خود کشی کر لی،ہوٹل کے کمرے سے پھندہ لگی لاش برآمد
دونوں کا فلم میں کیا کردار ہے؟ یہ تو فلم ریلیز ہونے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا تاہم ان کی تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی جسے ہزاروں لوگوں کی جانب سے شیئر کیا جا چکا ہے اور لوگ بے چینی سے اس فلم کا انتظار کرنے لگے ہیں۔ یہ فلم ”روبوٹ“ کا سیکوئل ہے جس کا اشتہار پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔

مزید :

تفریح -