جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی،جرمن میڈیا کا الزام

جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی،جرمن میڈیا کا ...
جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی،جرمن میڈیا کا الزام

  



برلن(ویب ڈیسک)جرمن میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ افغانستان کے شہر مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر حملے کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی تھی۔ جرمن اخبار کے مطابق 10نومبر کے اس حملے کی تیاریاں 6ماہ سے جاری تھیں۔

اخبار مزید لکھتا ہے کہ زیر حراست حملہ آور نے یہ تسلیم کیا ہے کہ اسے دیگر 6 افراد کے ساتھ اِس حملے کے لیے طالبان نے پشاور میں بھرتی کیا تھا۔ دس نومبر کے اس حملے چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ جرمن اخبار کی اس رپورٹ اور طالبان کی جانب سے مہیا کی جانے والی تفصیلات مختلف ہیں۔

مزید : بین الاقوامی