جنرل راشد محمود کی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات

جنرل راشد محمود کی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات
جنرل راشد محمود کی نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات

  



کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے نیول چیف ایڈمرل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات کی جس میں نیول چیف نے جنرل راشد محمود کی خدمات کو سراہا ۔

پاک بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نیول چیف ایڈمل ذکا اللہ سے الوداعی ملاقات کے لیے نیول ہیڈ کوارٹر پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نیول چیف نے جنرل راشد محمود کو خوش آمدید کہا ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لاہور گیریژن سے الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کردیا

پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی ۔اس موقع پر ملاقات کے دوران نیول چیف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود کوشاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ۔نیول چیف نے ملک کے دفاع ،مسلح افواج کے لیے ان کی شاندار خدمات کو بھی سراہا ۔اس موقع پر جنرل راشد محمود نے تعاون پر نیول چیف کا شکریہ ادا کیا ۔

مزید : قومی