اسرائیل ایک جگاڑ ہے، مجھے یہ لفظ بہت پسند ہے، اسرائیلی صدرروفین ریفلین

اسرائیل ایک جگاڑ ہے، مجھے یہ لفظ بہت پسند ہے، اسرائیلی صدرروفین ریفلین
اسرائیل ایک جگاڑ ہے، مجھے یہ لفظ بہت پسند ہے، اسرائیلی صدرروفین ریفلین

  



نئی دلی(ویب ڈیسک) اسرائیلی صدر روفین ریفلین نے کہا ہے کہ انہیں لفظ ”جگاڑ“ بہت پسند ہے اور وہ اس لفظ سے محبت کرنے لگے ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق بھارت کے دورے کے موقع پر ہریانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی صدر نے کہا کہ اسرائیل بھی ایک جگاڑ ہے، تصور کریں کہ ایک چھوٹی ریاست، جو مختلف ہے، امن کی متلاشی ہے جس کا نام اسرائیل ہے اور یہ ایک جگاڑ ہے۔ ہم جو سوچتے ہیں، جو ایجاد کرتے ہیں، جس طرح کام کرتے ہیں، سب جگاڑ ہے، بھارت اور اسرائیل مل کر بہت کچھ کر سکتے ہیں اور ”انڈیا میں بناﺅ اور انڈیا کے ساتھ مل کر بناﺅ“ کی پالیسی کے تحت ترقی کر سکتے ہیں۔ چندی گڑھ میں ایک خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بھارت اور اسرائیل کی دوستی مضبوط ہے اور اگر دونوں ملک مل کر کام کریں تو حیران کن کام کر سکتے ہیں۔

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک کر دی ، سوشل میڈیا پیج بلاک کرنے کیلئے امریکا سے رابطے کا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے یہ سوچتے تھے کہ دنیا کا سب سے بڑا چیلنج قومی سلامتی ہے لیکن بھارت نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے بڑا چیلنج خوراک کی یقینی فراہمی (فوڈ سیکورٹی) ہے، ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ مل کر سب کیلئے خوراک پیدا کریں جو موجودہ اور آنے والی نسلوں کیلئے کافی ہو۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت نے مل کر سینٹر فار ایکسی لینس فار ویجیٹیبلز (سبزیوں کی پیداوار اور تحقیق کا مرکز) قائم کیا ہے جس میں اسرائیلی ماہرین اپنا تجربہ بھارت لائیں گے تاکہ اس شراکت داری سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جا سکے۔

مزید : بین الاقوامی