ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کا کیس : عدالت نے خواجہ آصف اور شیریں مزاری کو طلب کر لیا

ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کا کیس : عدالت نے خواجہ آصف اور شیریں مزاری کو ...
ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کا کیس : عدالت نے خواجہ آصف اور شیریں مزاری کو طلب کر لیا

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف اور تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کو طلب کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بینچ نے شیریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ خواجہ آصف اور شریں مزاری 8دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے سامنے پیش ہوں ۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 سسمبر تک ملتوی کر دی۔

بھارتی حکومت نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے خلا ف ایسے ملک سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا کہ جان کر آپکو بھی شدید غصہ آئیگا

ذرائع کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری نے خواجہ آصف کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے ۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرخارج کر دی تھی۔

یاد رہے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے شریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کہہ کر مخاطب کیا  تھا تاہم بعد میں انہوں نے اپنے اس رویے پر معافی مانگ لی تھی ۔

مزید : قومی