پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا اعلان
پی آئی اے کا عمرہ زائرین کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا اعلان

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز نے عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا ۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق عمرہ زائرین کی سہولت کیلئے رواں ماہ 11اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو 21سے 30نومبر کے دوران کراچی ، لاہور ، اسلام آباد اور ملتان سے روانہ ہونگی ۔

بھارتی حکومت نے ذاکر نائیک کے ادارے کی ویب سائٹ بلاک کر دی 

اس اعلان کے بعد جدہ کیلئے پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 25 ہو گئی ہے ۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے باعث کیا گیا ہے تاکہ عمرہ زائرین کو سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں ۔

یاد رہے پی آئی اے نومبر کے آغاز سے جدہ کیلئے 4 ہفتہ وار اضافی پروازیں شروع کر چکی ہے۔

مزید : قومی