ایشوریا چوبے کو اپنی فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے پر بالی ووڈ اداکا ر گرفتار

ایشوریا چوبے کو اپنی فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے پر بالی ووڈ اداکا ر ...
ایشوریا چوبے کو اپنی فحش تصاویر اور پیغامات بھیجنے پر بالی ووڈ اداکا ر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) مشہور پروگرام بگ باس کا حصہ رہنے والے ٹی وی اداکار اعجاز خان خاتون کو فحش تصاویر بھیجنے کے الزام میں گرفتار ہو گئے جنہیں بعد ازاں 10,000 روپے کے عوض ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اعجاز خان پہلی مرتبہ گرفتار نہیں ہوئے بلکہ وہ رواں سال کے آغاز میں بھی ایک ماڈل کو فحش پیغامات بھیجنے کے الزام میں گرفتار ہوئے تھے۔

41سالہ سابق مس یونیورس سشمیتا سین کا’’کئی عشق ‘‘ کرنے کے بعد بھی دلہن بننے کا خواب پورا نہ ہو سکا
اعجاز خان نے سلمان خان کے شو بگ باس کے ذریعے شہرت حاصل کی تھی۔ ایک ہیئر ڈریسرو اداکارہ ایشوریاچوبے نے ان پر فحش تصاویر اور قابل اعتراض پیغامات بھیجنے کا الزام عائد کیا ہے۔ 36 سالہ خاتون کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی دوستی فیس بک کے ذریعے ہوئے اور پھر نمبروں کا تبادلہ ہوا۔ خاتون ایک بزنس کیلئے سرمایہ کار کی تلاش میں تھی اور اعجاز خان نے اسے فلمستان سٹوڈیو میں ملاقات کیلئے بلایا۔

فلم 2.0 میں اکشے کمار اور رجنی کانت کیسے نظر آئیں گے؟ تصاویر سامنے آ گئیں، دیکھ کر شائقین بے چینی سے فلم کا انتظار کرنے لگے
خاتون نے مزید کہا کہ اعجاز خان نے بعد میں اسے اپنی فحش تصاویر بھیجیں اور جب اس نے اعتراض کیا تو اس نے گالیاں دینا شروع کر دی۔ اس لئے اعجاز خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔دوسری جانب اعجاز خان نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ وہ ایک مشہور شخصیت ہیں اس لئے انہیں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مزید :

تفریح -